ترکی میں مسافر بردار طیارے کے حادثے میں 56 افراد ہلاک
ترکی میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں سوار 56 مسافر ہلاک ہوگئے ہیں ۔
مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں سوار 56 مسافر ہلاک ہوگئے ہیں ۔ قامیذرائع ابلاغ کے مطابق طیارہ نجی ائیر لائن کا تھا اور انقرہ سے صوبہIاسپارتا جا رہاتھا۔اسپارتامیں لینڈنگ سے کچھ دیر قبل طیارہ ریڈار سے غائب ہوگیا۔۔طیارے کا ملبہ مل گیا ہے طیارے میں انچاس مسافر اور عملے کے ساتافراد سوار تھے۔حادثے کے بعدجائے وقوعہ پر امدادی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں اور امدادیکارروائیاں جاری ہیں
آپ کا تبصرہ